سیالکوٹ>بیوروچیف شاہد ریاض)پسرور کے نواحی گاؤں ڈگری ہریاں میں گھریلو ناچاقی نے افسوسناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک سگا بھائی مبینہ طور پر اپنے ہی بھائی کی جان لے بیٹھا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد شہباز ولد عبدالستار کا اپنے بھائی محمد فیاض اور بھابھی ناذیہ بی بی کے ساتھ گھریلو تنازع چل رہا تھا۔ آج جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس دوران مبینہ طور پر اعضاء مخصوصہ دبانے کے باعث محمد شہباز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پھلورہ عدیل شہباز پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے واقعے کو سنگین نوعیت کا قتل قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی مزید تیز کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کی روشنی میں حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔