پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک تصویر بین الاقوامی جریدے ٹائم نے 2025 کی 100 منتخب تصاویر میں شامل کی ہے۔

یہ تصویر چین کے شہر بیجنگ میں 3 ستمبر کو دوسری عالمی جنگ کے خاتمے اور جاپان پر فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تیانمن سکوائر میں منعقدہ فوجی پریڈ کی ہے، جس میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی شریک تھے۔

اس تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ مہمانوں کے استقبال کے موقع پر چین کی خاتون اول پنگ بھی موجود تھیں۔ پریڈ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کے ساتھ صف اول میں نظر آئے، اور ٹائم میگزین کی 100 منتخب تصاویر میں یہ منظر 41 ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے