پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز ضلع بنوں میں پیش آئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کے اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں دہشت گردی کے مختلف واقعات اور مقدمات درج کیے گئے، جن میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزد ہوئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ 394 دہشت گردی کے کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے، شمالی وزیرستان میں 181، پشاور میں 163 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں میں 3 ہزار 437 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں، شمالی وزیرستان میں 887 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 865 ملزمان شامل ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی عکاسی کرتے ہیں، اور مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے