موسی خیل (ویب ڈیسک) موسی خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں مبینہ چوروں کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے دہکتے انگاروں پر چلایا گیا، جس سے علاقے میں ہنگامہ اور تشویش پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق 8 مبینہ چوروں کو بااثر مقامی افراد نے اپنی پنچایت لگا کر قانون ہاتھوں میں لیا اور قبائلی روایات کے تحت انگاروں پر چلنے پر مجبور کیا۔ واقعہ چند روز قبل پیش آیا، تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر موسی خیل رزاق خجک نے تصدیق کی کہ کوٹ خان محمد میں چوری کے شبہ پر رسم کے نام پر 8 افراد کو انگاروں پر چلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دکان میں چوری کے بعد جرگہ بلایا گیا، اور دکاندار کے اصرار پر ملزمان کو انگاروں پر چلایا گیا۔

مقامی بااثر افراد کی موجودگی اور اثر و رسوخ کے باعث تاحال کسی قانونی کارروائی کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے