لاہور (ویب ڈیسک):قائد اعظم انڈسٹریل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 دن کا بچہ اغوا کرنے والے ملزم عبدالسلام کو گرفتار کر لیا اور بچے کو لواحقین کے سپرد کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کی والدہ نشے کی عادی تھی اور ملزم نے اسے نشہ دلوانے کے بہانے بہکایا۔ خاتون بچے کے ہمراہ ہمدرد چوک پہنچی، جہاں ملزم نے اپنے دوست کو بچہ دکھانے کے بہانے بچے کو لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو صرف 6 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔