لاہور (ویب ڈیسک):لاہور میں رات گئے سی سی ڈی کے اہلکاروں اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں رفاقت، شاہد اکرام، زاہد، نادر افضال اور کامران اقبال شامل ہیں، جو مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی پولیس حراست میں تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اہلکار ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ اچانک ان کے ساتھیوں نے زیرِ حراست افراد کو چھڑوانے کے لیے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان ہلاک ہو گئے، جبکہ سی سی ڈی کے اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، اور سی سی ڈی ٹیم نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں تاکہ ضابطے کے مطابق کارروائی مکمل کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے