ڈیرہ غازیخان (جواد اکبر کی رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد معاشروں کو کرپشن سے پاک کرنے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کا عزم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، کیونکہ کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔

انسداد بدعنوانی کا عالمی دن پہلی بار 9 دسمبر 2004ء کو میکسیکو میں منایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے سال 2025ء کا موضوع ’’اچھے کل کے لیے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا‘‘ قرار دیا ہے، تاکہ نوجوان نسل کو اس برائی کے خاتمے میں شامل کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق بدعنوانی کے بڑھتے رجحان کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اب اسے شرمندگی کی بجائے فخر کی بات سمجھتے ہیں، رشوت کو حق اور ملاوٹ کو کاروبار قرار دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اگر دیانت، خدمت اور شفافیت کے اصول اپنائے جائیں تو کرپشن کے خاتمے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

کرپشن کے خلاف کامیاب جدوجہد کے لیے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی مایوسی اور ناامیدی کا خاتمہ کیا جائے اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنایا جائے تاکہ ہر کام میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے