راولپنڈی . جی ایچ کیو میں پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے اعزازی دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف، چیف آف ائیر اسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، جنہیں نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات کے اعزازات بھی حاصل ہیں، کو تینوں افواج کے منتخب جوانوں نے جنرل سلوٹ پیش کی۔

مہمانِ خصوصی نے اعزازی دستے کا معائنہ کیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اس موقع پر جی ایچ کیو کا پریڈ اسکوائر قومی ترانے اور فوجی دھنوں سے گونج اٹھا، جبکہ عسکری قیادت کی بڑی تعداد نے تقریب میں اپنی موجودگی یقینی بنائی۔

یہ تقریب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب سنبھالنے کے اعزاز میں منعقد کی گئی، جسے فوجی روایات کے مطابق شاندار طریقے سے سرانجام دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے