اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاک-انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
دورے کے دوران انڈونیشین صدر وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ صدر آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں بات چیت ہوگی، اور متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کی توقع ہے۔