کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں 11 سے 12 سالہ کم عمر بچے کو کوچ کے اسٹیئرنگ پر بیٹھے ہوئے دیکھ کر ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کوچ مالک کے خلاف دوسرا بڑا چالان جاری کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا ہے، یہ کارروائی کم عمر ڈرائیونگ کی سنگین خلاف ورزی کے سبب کی گئی۔ ویڈیو اور تصاویر میں بچہ ڈی ایچ اے کی سڑک پر مسافر کوچ چلاتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ بچوں کو بھاری گاڑیاں چلانے کی اجازت دینا سنگین غفلت ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔