اسلام آباد/پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کے بعد پارٹی سرگرمیوں سے واضح طور پر دور نظر آنے لگے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یومِ سیاہ کے موقع پر وہ پشاور میں موجود نہیں تھے، آج کے جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی نظر نہیں آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کے اہم اجلاسوں میں شرکت بھی بند کر دی ہے اور اکثر رہنماؤں سے رابطے منقطع ہو چکے ہیں، جب کہ پارٹی کے لیے ان کا مالی تعاون بھی رک گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنے آبائی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق ’’جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین گنڈاپور صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے