وفاقی وزیر پانی و بجلی عبدالرحمان خان کانجو کی ملک خالد یعقوب کو واپڈا کوآرڈینیٹر این اے 136 بننے پر مبارکباد، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر اقبال) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عبدالرحمان خان کانجو سے واپڈا کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 136 ملک خالد یعقوب کی لاہور لیسکو کلب میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں حلقہ این اے 136 میں بجلی سے متعلق امور، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عبدالرحمان خان کانجو نے ملک خالد یعقوب کو واپڈا کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 136 مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور بجلی سے متعلقہ امور میں ہر ممکن تعاون اور عوامی مسائل کے فوری حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے علاقے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، نئے منصوبوں اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ملک خالد یعقوب کی کاوشوں اور عملی کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بجلی سے متعلق درپیش مشکلات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر ملک خالد یعقوب نے وفاقی وزیر عبدالرحمان خان کانجو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور حلقے میں بجلی کے نظام کی بہتری ان کے قائد ایم این اے حلقہ این اے 136 چوہدری ریاض الحق جج کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حلقے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس ملاقات کو حلقہ این اے 136 میں بجلی کے مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے