کوپ 31 کانفرنس: پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ترکیے میں کوپ 31 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے، اس کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب کی زد میں آ گیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ترکیے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ اور عملی کوششوں کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے