بابا گورونانک یونیورسٹی کی عالمی سائنس کانفرنس، کیو این این ورلڈ کے بیورو چیف کی صحافتی خدمات کا اعتراف

ننکانہ صاحب ( کیو این این ورلڈ / بیوروچیف احسان اللہ ایاز) بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں منعقدہ تیسری انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس کے دوران یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں اور ایونٹس کی بہترین صحافتی کوریج کرنے پر کیو این این ورلڈ کے بیورو چیف احسان اللہ ایاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام تین روزہ تیسری انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور پروفیسرز، وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور تعلیمی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے مختلف علمی و تحقیقی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

کیو این این ورلڈ کے بیورو چیف احسان اللہ ایاز نے کانفرنس کے تینوں روز یونیورسٹی کے مختلف ایونٹس اور سرگرمیوں کی بھرپور صحافتی کوریج کی، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران، رجسٹرار مبشر طارق، پاکستان اور بیرون ملک سے آئے ہوئے پروفیسرز، وائس چانسلرز اور دیگر معزز مہمانوں کی موجودگی میں احسان اللہ ایاز کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

احسان اللہ ایاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر صحافتی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے