افغان سرزمین سے سرگرم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے امریکہ سمیت تمام دوست ممالک کی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بامعنی مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ افغان طالبان حکام واضح عزم ظاہر کریں کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان سرزمین سے سرگرم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فتنہ الخوارج (ایف اے کے)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، فتنہ الہندوستان (ایف اے ایچ) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کرنا ہوگی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تعمیری روابط کے لیے بدستور تیار ہے، تاہم ان روابط کے نتیجے میں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے عملی اور ٹھوس پیش رفت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے