ڈیرہ غازیخان میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی، غیرقانونی پائپ اور پانی کھینچنے والے آلات ضبط

ڈیرہ غازیخان (کیو این این ورلڈ/ بیوروچیف مجاہد اقبال کھوسہ) ڈیرہ غازیخان پولیس اور محکمہ ایریگیشن نے پانی چوری کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر نصب 27 پائپ، 2 موٹریں اور پانی کھینچنے والے 5 پیٹر اور پنکھے قبضے میں لے لیے۔ کارروائی کے دوران پانی چوری میں استعمال ہونے والے آلات تحویل میں لے کر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان پولیس کی ٹیم نے محکمہ ایریگیشن کے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ پل کلیری سے گجوجی تک مختلف مقامات پر مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران پانی چوری کے لیے ناجائز طور پر نصب کیے گئے 27 پائپ، 2 موٹریں اور پانی کھینچنے کے لیے استعمال ہونے والے 5 پیٹر اور پنکھے برآمد کرکے قبضے میں لے لیے گئے۔

پولیس اور محکمہ ایریگیشن حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد پانی کے غیرقانونی استعمال کی روک تھام، آبی وسائل کا تحفظ اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ایسے غیرقانونی اقدامات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے