تیل بردار جہازوں پر حملوں اور ایران پر حملے کے خدشات سے رسد متاثر ہونے کا خطرہ

لندن (کیو این این ورلڈ)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے خدشے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 2.5 فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق تیل بردار جہازوں پر حملوں اور ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے فوجی اقدامات کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی رسد متاثر ہونے کا اندیشہ بڑھا دیا ہے۔

اس صورتحال نے قیمتوں میں مزید اضافے کا رجحان پیدا کر دیا ہے۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 104 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی بینک نے رواں ہفتے ہی خبردار کیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور تناؤ کے باعث توانائی کی قیمتیں گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے