میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ) میہڑ میں بی سیکشن تھانے کی حدود میں گھاڑی لنک روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان زور دار تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان غلام سرور چانڈیو اور عمران سولنگی شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گھاڑی لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا۔
ہسپتال میں دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم ان کی حالت نازک ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوانوں کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے باعث علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔