ٹھٹھہ (کیو این این ورلڈ/بلاول سموں کی رپورٹ)پولیس اور فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھارو شہر میں جعلی مشروبات اور نقلی جوس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں کیمیکل اور رنگ برآمد کر لیے، جبکہ فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھارو شہر کے عیدگاہ محلے میں باقر پنجابی کے نام سے مبینہ طور پر چلنے والی فیکٹری میں جعلی کولڈ ڈرنکس (سٹیرنگ) اور نقلی آم کا جوس تیار کیا جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فوڈ اتھارٹی کے افسران نے مشترکہ چھاپہ مارا اور فیکٹری میں موجود سامان کی جانچ پڑتال کی۔
معائنے کے دوران مضرِ صحت رنگ اور کیمیکلز برآمد ہونے پر فیکٹری کے مالک کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔