گھوٹکی (کیو این این ورلڈ /نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی بائی پاس پر پاور پلانٹ کے قریب ایک تیز رفتار کار کو اچانک خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کار نمبر BMJ-437 کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب ڈرائیور ثناءُ اللہ کھاوڑ نے سڑک پر اچانک سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی۔ اچانک بریک لگانے اور گاڑی موڑنے کے باعث کار سڑک پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
خوش قسمتی سے اس خطرناک حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور ثناءُ اللہ کھاوڑ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد مقامی افراد جمع ہو گئے، تاہم حادثے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
شہریوں اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بائی پاس جیسے مصروف روٹس پر سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور تیز رفتاری سے گریز کرتے ہوئے گاڑی کنٹرول میں رکھیں۔