روس پر مجوزہ پابندیاں ختم، عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کمی

روس پر مجوزہ پابندیاں ختم، عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے تقریباً ایک فیصد گر کر 108.80 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

رپورٹس کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کی صبح کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعے کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد سامنے آئی، جس کے تحت روس سے متعلق متعدد مجوزہ پابندیاں ختم کردی گئیں۔ ان پابندیوں میں روسی مصنوعات پر محصولات اور روسی تیل و گیس کی خریداری پر عائد کی جانے والی سزائیں بھی شامل تھیں، جن کا نفاذ چند روز بعد ہونا تھا۔

تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی جمعے کو ہونے والے اضافے کے بعد سامنے آئی ہے، جب کاروباری دن کے اختتام پر قیمتیں 19 مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق روسی برآمدات سے متعلق پابندیاں اور محصولات ختم کرنے کا فیصلہ روس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے