ملک مثبت جمہوریت کی طرف گامزن، وزیراعظم کی کارکردگی قابلِ ستائش: واوڈا

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ایم کیو ایم کے بانی کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل چکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سیاسی کیپیٹل نہیں ہے اور ملک میں اب ہر کسی کو تھوڑا یا زیادہ کام کرنا ہوگا۔

فیصل واوڈا نے وزیراعظم کی موجودہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ صرف پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اور پارٹ تھری بھی آنے والا ہے۔ ان کے مطابق مزید گورنر راج، مارشل لا یا صدارتی نظام کا امکان نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ 90 یا 180 دنوں میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتے ہوئے انہیں نظر نہیں آ رہا۔ اگر مولانا فضل الرحمان کے کچھ تحفظات ہیں تو حکومت کو چاہیے کہ انہیں دور کرے۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔ سینیٹرشپ کے لیے انہیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ووٹ دیا جبکہ ن لیگ نے ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ کے ساتھ ان کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

فیصل واوڈا کے ان بیانات نے موجودہ سیاسی ماحول اور مستقبل کے ممکنہ سیاسی منظرنامے پر بحث چھیڑ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے