اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری اسکیموں پر جاری کام کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلا س میں مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری اسکیموں پر اب تک ہونے والے کام اور ترقیاتی رفتار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز چوہدری عبدالجبار گجر نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل اور باقاعدہ نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ تمام اسکیموں میں معیاری میٹیریل کا استعمال اور کام میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے، کیونکہ پائیداری اور عوام کی سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

چوہدری عبدالجبار گجر نے مزید ہدایت کی کہ تمام جاری اسکیموں کو مقررہ مدت کے اندر بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد عام آدمی کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے، لہٰذا کام میں کسی قسم کی غفلت یا تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام محکموں کو باہمی تعاون کے ساتھ فنی و انتظامی رکاوٹیں دور کر کے کام بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے