پارلیمنٹ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کر دی، گورنر راج کی منظوری کیلئے آج مشترکہ اجلاس

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ)خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور مشترکہ اجلاس کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری شامل ہے۔ آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات 15 اکتوبر کو صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

اس طرح خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق حکومتی اقدام کی پارلیمانی توثیق کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاس کا شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے