پشاور میں راستوں کی بندش: باچا خان چوک اور خیبر روڈ پر کنٹینرز رکھ دیے گئے، بس سروس عارضی معطل

پشاور: (کیو این این ورلڈ) شہر میں سکیورٹی کی صورتحال اور مختلف مقامات پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اہم سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سڑکوں کی بندش اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پشاور میں بی آر ٹی (BRT) بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا تمام عملہ متعلقہ اسٹیشنز پر موجود ہے، اور حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد بس سروس کی بحالی کے حوالے سے آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے