30 ستمبر تک جمع کرانے والے افراد کے لیے نئی ڈیڈ لائن 15 اکتوبر

ایف بی آر نے ٹیکس سال 2026 کے ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع کر دی،30 ستمبر تک جمع کرانے والے افراد کے لیے نئی ڈیڈ لائن 15 اکتوبر،تجارتی اداروں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر تاریخ میں اضافہ

اسلام آباد (رپورٹ) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر نمبر 3 آف 2026-27 کے مطابق ان افراد کے لیے جو 30 ستمبر 2026 تک اپنا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے پابند تھے، اب یہ تاریخ بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کر دی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 214 اے کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ مختلف تجارتی اداروں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔

یہ سرکلر 30 ستمبر 2026 کو اسلام آباد سے جاری کیا گیا ہے اور اس پر سیکنڈ سیکرٹری (آئی آر آپریشنز) وقار احمد کے دستخط موجود ہیں۔
اس توسیع سے ان ٹیکس دہندگان کو ریلیف ملے گا جو مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے