باڑہ کی مینار مسجد میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ملزم مارا گیا

خیبر ( کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار نورحلیم آفریدی) باڑہ میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم سے وابستہ مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

خیبر پولیس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک مبینہ دہشت گرد مینار مسجد میں روپوش ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں بروقت پہنچ کر مسجد کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا اور ٹارگیٹڈ آپریشن کا آغاز کیا۔

آپریشن کے دوران فورسز اور مبینہ دہشت گرد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا مشتبہ رکن، جس کی شناخت یار محمد ولد جان محمد سکنہ شیخان کلے پشاور کے نام سے ہوئی، موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفصیلی رپورٹ تحقیقات کے بعد جاری کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے