لنڈی کوتل: 440 مرد، 680 خواتین اور 410 بچوں نے طبی سہولیات حاصل کیں

لنڈی کوتل(کیو این این ورلڈ/بیورورپورٹ) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں گورنمنٹ عمار شہید ہائی سکول میں فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام کمیونٹی ریلیف الائنس کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں مردوں، خواتین اور بچوں سمیت 1530 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں میل اور فی میل ڈاکٹرز پر مشتمل طبی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں 440 مرد، 680 خواتین اور 410 بچوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ مقامی ونگ کمانڈر نے بھی کیمپ کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

علاقہ مکینوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ، سیکیورٹی فورسز اور کمیونٹی ریلیف الائنس کی کاوشوں کو سراہا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *