بلوچستان میں چند روز کے دوران 70 سے زائد خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

کوئٹہ(کیو این این ورلڈ) سیکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا، جبکہ ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے علاقے میں اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی، جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران میں لجے روڈ پر دہشت گردوں کی جانب سے مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 10 مزدور زخمی ہو گئے۔ فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے