اخترآباد شیرگڑھ روڈ پر حادثہ، 35 سالہ موٹر سائیکل سوار ہلاک

رینالہ خورد (نامہ نگار) شیرگڑھ کے قریب موٹر سائیکلوں کے دو مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے نواحی علاقے شیرگڑھ میں بونگہ سوڈی والا کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں خوفناک تصادم کا شکار ہوگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ حاجی رفیق اور نوجوان ثقلین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔

دوسرا حادثہ رورل ہیلتھ سنٹر شیرگڑھ کے سامنے دو موٹر سائیکلوں کے درمیان پیش آیا، جس کے نتیجے میں عبدالرحمان اور اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثات کے بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دونوں حادثات کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے