جمہوریت اور عوامی حقوق کیلئے شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں: پیپلز پارٹی رہنما

کشمور (کیو این این ورلڈ /نامہ نگار وقار اعوان )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے زیر اہتمام ایم آر ڈی تحریک کے شہداء کی یاد میں یومِ شہداء منایا گیا۔ اس موقع پر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے جنرل سیکرٹری میر الطاف احمد خان کھوسہ، سینئر نائب صدر شفقت حسین میرانی اور انفارمیشن سیکرٹری رضا مراد چاچڑ نے کی۔

تقریب میں پارٹی رہنماؤں میر گل محمد خان جکھرانی، سینئر آفتاب ڈھال جکھرانی، ڈاکٹر مہر چند، شہزادو خان کھوسو، دلاؤر سومرو، مختیار احمد میرانی، عبدالرؤف بھلکانی، عبدالنبی ملک، میر صبح صادق کھوسو، موریو خان جکھرانی، شیر محمد سہریانی، طارق عزیز سرکی، محکم الدین جکھرانی، شمن خان باجکانی، سید لطف شاہ، عبدالرزاق مزاری، پھلوان اوڈ، شاہد حسین ملک، شفق باجکانی، عابد حسین گاجانی، اسحاق سہریانی، ڈاکٹر محمد قاسم، ملک شبیر احمد نائچ، اکبر علی لولئی اور تھنگئی نندوانی، امداد سومرو سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ایم آر ڈی تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے دی جانے والی ان کی قربانیاں ملکی جمہوری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ایم آر ڈی تحریک کے شہداء نے جمہوری نظام کی بحالی اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے شہداء کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے