میہڑ( کیو این این ورلڈ /نامہ نگار منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ )رادھن لنک روڈ پر تھرڑی محبت فال موری کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں میں آمنے سامنے سے شدید تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سائل، آصف علی، بلاول ناریجو، اسرار ناریجو اور شہزور ناریجو شامل ہیں۔
مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیشِ نظر انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا ہے۔