کے ایم یو کے سابق سینیٹ ممبر ضیاء الحق سرحدی کی وائس چانسلر و رجسٹرار سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

پشاور ( کیو این این ورلڈ/بیورورپورٹ) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے سابقہ سینیٹ ممبر، معروف کاروباری شخصیت اور اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) نے کے ایم یو کی نو تعینات ہونے والی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور یونیورسٹی کی ترقی و درپیش مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ کے ایم یو نے گزشتہ 19 سالوں کے دوران سابق وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید اور بالخصوص سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی سربراہی میں نمایاں ترقی کی ہے جو کہ انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی پائپ لائن میں موجود تمام منصوبوں کو نہ صرف پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی بلکہ کے ایم یو کو ملک کی بہترین جامعہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گی۔

پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی نے کے ایم یو کے رجسٹرار انعام اللہ وزیر سے بھی علیحدہ ملاقات کی اور یونیورسٹی کے مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی اور رجسٹرار انعام اللہ نے ضیاء الحق سرحدی کو ان کی 40 سالہ خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ "ستارہ امتیاز” ملنے پر مبارکباد پیش کی، جبکہ ضیاء الحق سرحدی نے وائس چانسلر کو تہنیتی گلدستہ بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے