شکیب سرور کا ماڈل ٹاؤن میں فیلڈ معائنہ، شہریوں سے صفائی کے انتظامات پر براہِ راست رائے حاصل

ڈیرہ غازی خان ( کیو این این ورلڈ/سٹی رپورٹر جواد اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "ستھرا پنجاب” پروگرام پر مؤثر عملدرآمد اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایم ڈی ستھرا پنجاب شکیب سرور نے یوسی 16 ماڈل ٹاؤن کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آپریشن منیجر حسنین ظہور گشکوری، تحصیل منیجر عمر مجتبیٰ لغاری اور ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ محسن ریاض بھی موجود تھے۔

ایم ڈی ستھرا پنجاب شکیب سرور نے یوسی 16 ماڈل ٹاؤن میں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیلڈ میں جاری صفائی آپریشن کا خود معائنہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود ورکرز سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی سے متعلق معلومات دریافت کیں اور محنت و لگن سے فرائض سرانجام دینے پر ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔ دورے کے دوران ایم ڈی اور وفد نے مقامی شہریوں سے بھی گفتگو کی اور صفائی کی سہولیات و فیلڈ کارکردگی پر براہِ راست عوامی رائے حاصل کی، جس پر شہریوں نے جاری اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ایم ڈی ستھرا پنجاب شکیب سرور نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور حکمت عملی کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ویسٹ کی بروقت کلیئرنس اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی تاکید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے