تونمی موڑ پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں، 800 سے زائد چالان، 6 ہزار افراد و گاڑیوں کی چیکنگ

ڈیرہ غازی خان (کیو این این نیوز/نیوز رپورٹر شاہد خان): پٹرولنگ ہائی وے پولیس پوسٹ تونمی موڑ نے ماہِ اگست 2026 کے دوران جرائم کے خاتمے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن رانا جان محمد خان اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عبدالمجید خان مستوئی کی ہدایات پر پوسٹ انچارج ساجد حسین اے ایس آئی اور ان کی ٹیم نے کارروائیاں کیں۔ ایک ماہ کے دوران 800 سے زائد چالان کیے گئے جبکہ ای-ایپ کے ذریعے 6 ہزار سے زائد افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق مختلف دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران ایک انتہائی خطرناک اشتہاری مجرم بھی گرفتار کیا گیا۔

پوسٹ انچارج ساجد حسین نے خصوصی ناکہ بندیوں کے دوران شہریوں، خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ کے استعمال اور تیز رفتاری سے گریز کی تلقین کی۔ پٹرولنگ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے