رادھن سٹی میں افسوسناک حادثہ، رکشے کی ٹکر سے معصوم مہک دم توڑ گئی

میہڑ (کیو این این ورلڈ۔ منظور علی جوئیہ): اے سیکشن پولیس تھانے کی حدود رادھن روڈ پر پپری کے قریب پولیس پکٹ پر دو موٹر سائیکلوں میں زوردار تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران موٹر سائیکلیں روکی گئی تھیں کہ اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار میر غلام قاضی، کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں میر غلام قاضی اور عبدالرشید بھنڈ شدید زخمی ہوگئے۔

پکٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال میہڑ منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق عبدالرشید بھنڈ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے