کھوسہ پمپ پر قاری محمد عارف کا ریلی کا پرتپاک استقبال

پیر عادل (نامہ نگار کیو این این ورلڈ: باسط علی گاڈی): عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بابرکت مناسبت سے پیر عادل میں نکالی گئی عظیم الشان ریلی میں مقامی صحافی اور کیو این این ورلڈ کے نامہ نگار باسط علی گاڈی نے خصوصی شرکت کی۔

ریلی کے کھوسہ پمپ پر پہنچنے پر ممتاز مذہبی شخصیت قاری محمد عارف نے ریلی کے شرکاء کا گرمجوشی اور پرخلوص انداز میں شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مذہبی تقریبات میں صحافی برادری کی شرکت اور کوریج کو سراہتے ہوئے اسے عوام تک مثبت اور بامقصد پیغام پہنچانے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

ریلی میں عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے درود و سلام اور نعتیہ کلام کے ذریعے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا، جس سے فضا روحانی کیفیت میں ڈوب گئی۔

اس موقع پر ملکی سلامتی، امن و امان، استحکام اور باہمی بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں محبت، امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے