کھڈیاں بائی پاس پر خوفناک حادثہ، 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، خاتون زخمی

قصور (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف طارق نوید سندھو): کھڈیاں بائی پاس چونیاں روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

جاں بحق افراد کی شناخت 34 سالہ اللہ دتہ اور 17 سالہ بلاول کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے