سکھر سے کراچی تک نئی موٹروے کا کام اسی سال شروع ہوگا، عبدالعلیم خان

کراچی(کیو این این ورلڈ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کراچی حیدرآباد روڈ کسی بھی طرح موٹروے کہلانے کے لائق نہیں ہے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کراچی حیدرآباد روڈ کی موجودہ حالت اور معیار ایسا نہیں کہ اسے موٹروے قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر سے حیدرآباد اور کراچی تک نئی موٹروے کی تعمیر کا کام رواں سال شروع ہوگا۔ حکومت کسی ایسے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتی جس سے غیر ضروری تنازع پیدا ہو۔

وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جو مسائل فوری طور پر حل طلب تھے، انہیں حل کردیا گیا ہے، جبکہ بعض مطالبات کے لیے رسمی کارروائیاں مکمل کرنا ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے دیگر مسائل کے حل کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ان کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے