میہڑ (رپورٹ: منظور علی جوئیہ): میہڑ کے قریب گاؤں زہرا ماچھی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کھیلتے ہوئے 5 سالہ بچی پانی کے گڑھے میں گر کر ڈوب گئی اور جاں بحق ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق 5 سالہ گلابو دختر سدورو ماچھی کھیل کے دوران پانی کے گڑھے میں جاگری۔ ورثاء نے بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر تحصیل اسپتال میہڑ منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔