احمدپورشرقیہ (کیو این این ورلڈ): گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمدپورشرقیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ایفلی ایشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ناہید ریاض کی سربراہی میں یونیورسٹی کی الحاق کمیٹی نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر نرگس ناز، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد مسن، ڈپٹی رجسٹرار ذوالقرنین احمد ملک اور پروٹوکول آفیسر ملک خرم شہزاد شامل تھے۔
کمیٹی نے نئے تعلیمی سیشن کے لیے بی ایس پروگرامز کیمسٹری، فزکس، کمپیوٹر سائنسز، اردو، انگلش، زوالوجی اور میتھ سمیت اے ڈی پی سرائیکی کے مارننگ و ایوننگ پروگرامز کی منظوری کے سلسلے میں کالج کے تمام شعبہ جات، لیبارٹریوں اور دیگر تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران کمیٹی نے کلاس رومز، لائبریری، کلین واٹر، سکیورٹی انتظامات، صاف ستھرے اور پرامن ماحول، گرین پلانٹیشن سمیت کالج کے دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ کنٹرولر امتحانات کے دفتر اور متعلقہ ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔
الحاق کمیٹی نے کالج میں موجود سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج پروفیسر شاہد حسین مغل کی انتظامی و تعلیمی صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ، کنٹرولر امتحانات و انچارج سکیورٹی آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاہر جلالوی، پروفیسر شاہد سراج، پروفیسر شمائلہ یعقوب، پروفیسر ظفر اقبال، پروفیسر خالد نذیر بھٹی، سابق پرنسپل پروفیسر محمد شفیع بھٹی، پروفیسر رب نواز شاہ، لیکچرر راشد رسول، لیکچرر ڈاکٹر عمران صارم، لیکچرر عندلیب کہوش، لیکچرر اعجاز الحق، لیکچرر عمیرالرحمن، سپرنٹنڈنٹ خالد رشید چشتی، سی ٹی آئی لیکچررز محمد عمران ملک، عائشہ ارم، سونم سعید، محمد اسد علی، محمد ارسلان، محمد جمیل، محمد عدنان، حافظ محمد جمیل اور عرفان الحق سمیت کالج کا تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔