گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف اقدام کے تحت دیہات میں مفت سبزیوں کی تقسیم

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف محمد رمضان نوشاہی، ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں تحصیل صدر گوجرانوالہ کے مختلف دیہات میں مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں مفت سبزیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

رانا طارق نمبردار، چیئرمین تحصیل صدر، کی زیرِ نگرانی مختلف علاقوں اور دیہات میں مستحق افراد کو مفت سبزیاں فراہم کی گئیں۔ اس فلاحی اقدام پر شہریوں اور دیہاتیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ فیصل مجید نے نمبرداروں کی جانب سے عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمبردار انتظامیہ اور عوام کے درمیان اہم رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے نمبرداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور ان کے لیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

تقریب کے موقع پر ڈاکٹر ناصر نمبردار، مرکزی نائب صدر، رضوان اشرف نمبردار، مرکزی نائب صدر گوجرانوالہ، رانا ظفر نمبردار ٹھکر کے وڑائچ، ڈاکٹر رانا محمد آصف ٹھکر کے وڑائچ سمیت دیگر معززین اور اہلِ علاقہ بھی موجود تھے۔ شرکاء نے حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے