پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں نئے تعلیمی سال 2026 کا شاندار آغاز

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی): پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں نئے تعلیمی سال 2026 کے داخلوں کا عمل جاری ہے، جہاں 1160 نشستوں کے لیے 5122 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ میرٹ پر آنے والے 1160 طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا جائے گا، جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 10 اگست 2026 کو جاری کی جائے گی۔

انچارج پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس ڈاکٹر محمد صدیق ملک کے مطابق کیمپس میں داخلوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد ادارے میں طلبہ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپس میں اس وقت چھ شعبہ جات فعال ہیں، جن میں بزنس، بینکنگ اینڈ فنانس، کامرس، انگلش، قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمد صدیق ملک نے بتایا کہ آئندہ سال پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں فارمیسی اور اکنامکس کے دو نئے شعبہ جات شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس سے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کی ترقی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا اہم کردار ہے اور انتظامیہ کی جانب سے کیمپس میں تعلیمی سہولیات اور پروگرامز کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے