جماعت اسلامی کا 510 مقامات پر احتجاج اور اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان، پٹرول 225 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جمعہ (کل) ملک بھر میں 510 مقامات پر پرامن دھرنوں، احتجاجی مظاہروں اور اہم شاہراہوں کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جمعہ کو شام 4 بجے لاکھوں افراد ملک بھر میں سڑکوں پر ہوں گے، جبکہ احتجاج کے دوران صرف ایمبولینسوں کو راستہ دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر احتجاج میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو پیٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ ریشم، دیر، گوجرانوالہ، گجرات سمیت ملک کی اہم شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس نہیں بلکہ "بھتہ” ہے اور حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا کہ لیوی کی مد میں وصول ہونے والی رقم عوامی فلاح یا پٹرولیم انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ نہیں کی گئی، جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے