مذاکرات ناکام: مطالبات کی منظوری تک ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی (کیو این این ورلڈ) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی بھی مثبت نتیجے پر پہنچے بغیر ناکام ہو گئے ہیں۔ پٹرول پمپ مالکان کے مارجنز میں اضافے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے نفاذ جیسے اہم مطالبات پر حکومت کے ساتھ اتفاق نہ ہو سکا۔

ہڑتال کے اعلان کے تحت 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ مکمل طور پر بند رہیں گے اور مطالبات کی منظوری تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ایسوسی ایشن نے تمام پٹرول پمپ مالکان کو ہڑتال میں بھرپور شرکت، باہمی اتحاد برقرار رکھنے اور پرامن احتجاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالکان کے جائز مطالبات پر فوری اور قابلِ قبول فیصلہ کیا جائے، بصورتِ دیگر یہ ملک گیر ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے