احمدپور شرقیہ (کیو این این ورلڈ) سرائیکی وسیب کی فخر، زاہد حسین مغل کی صاحبزادی محترمہ غزالہ حسن نے شعبہ کیمسٹری، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے کامیابی کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ "Isolation and Characterization of Antidiabetic Proteins and Peptides from Boerhavia procumbens and Corchorus depressus” یعنی "بوئرہاویا پروکمبینس اور کورکورس ڈپریسس پودوں سے ذیابیطس کے خلاف مؤثر پروٹینز اور پیپٹائیڈز کی علیحدگی اور ان کی خصوصیات کا مطالعہ” کے عنوان سے اوپن ڈیفنس میں کامیابی سے پیش کیا اور اس کا دفاع کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
ان کی تحقیق کی نگرانی وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے بطور سپروائزر کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعجاز نے معاون سپروائزر کے فرائض انجام دیے۔
ڈاکٹر غزالہ حسن کی اس شاندار علمی کامیابی پر سرائیکی خطے کے دانشوروں، اساتذہ کرام، طلبہ، سماجی و سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مبارکباد دینے والوں میں پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل (گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب)، پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاہر جلالوی (کنٹرولر امتحانات)، پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی، پروفیسر غلام مرتضیٰ بخاری، سردار آفتاب احمد خان ڈاہر، سردار اے ڈی خان جلوانہ، سید مبین رضوی، ملک خیر محمد، ملک عمران، زاہد حسین مستوئی اور اعجاز الرحمن بلوچ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ ڈاکٹر غزالہ حسن کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے سرائیکی وسیب اور علمی حلقوں کے لیے باعثِ فخر ہے، اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں تحقیق و تعلیم کے میدان میں مزید نمایاں خدمات انجام دیں گی۔
