میہڑ کے رادھن لنک روڈ پر تھرڑی محبت تھانے کی حدود میں سفید مسجد کے قریب پولیس مقابلہ

میہڑ (کیو این این ورلڈ / منظور علی جوئیہ):میہڑ کے رادھن لنک روڈ پر تھرڑی محبت تھانے کی حدود میں سفید مسجد کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق معمول کی گشت کے دوران مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو راحب چانڈیو زخمی ہوگیا جسے پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے پولیس نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ڈی ایس پی خادم بلیڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اس کے ممکنہ جرائم کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے