ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ) پیر عادل کے قریب مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کالر نے کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ پیر عادل کے علاقے میں ایک مسافر بس الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 8 ایمرجنسی گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کیں۔ ریسکیو ٹیموں نے صرف 3 منٹ کے رسپانس ٹائم میں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ زخمیوں میں سے 4 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو بس سے نکالنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے بھرپور کارروائی کی۔موٹر سائیکل سوار کو بچانے کوشش میں بس الٹ گئی