پینسرہ روڈ بائی پاس پر جدید پی ایس او فلنگ اسٹیشن فعال، عوام کو معیاری ایندھن کی فراہمی کا عزم

گوجرہ (کیو این این ورلڈ/چوہدری عبد الرحمن جٹ)گوجرہ کے پینسرہ روڈ بائی پاس پر جدید سہولیات سے آراستہ علی اصغر فلنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس منصوبے کو علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، معیاری ایندھن کی فراہمی اور عوامی سہولت کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے وڑائچ برادران کی کاوشوں کو سراہا۔

فلنگ اسٹیشن کا افتتاح وڑائچ برادران کے دیرینہ ساتھی شیخ بشیر احمد اڑھتی، سابق وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمن، چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ، چوہدری امین بسرا، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے جنرل منیجر آغا علی مرتضیٰ، ڈپٹی جنرل منیجر عدیل ادریس اور ایریا انچارج سلیمان شبیر نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا۔

تقریب میں سید اسرار البہار شاہ، مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے جنرل سیکرٹری ملک امجد ضیا، انجمن تاجران ریلوے روڈ کے سرپرست اعلیٰ چچا منیر، انجمن کریانہ مرچنٹس کے صدر میاں عثمان، چک نمبر 366 ج ب کے نمبردار چوہدری ولایت اللہ، نمبردار میاں عمیر خالد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، معززین علاقہ، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ، چوہدری عقبہ علی وڑائچ، چوہدری علی حیدر وڑائچ اور چوہدری حماس وڑائچ نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری ایندھن، بہترین سہولیات اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات کے ذریعے صارفین کا اعتماد برقرار رکھا جائے گا اور علاقے کی تجارتی و معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے فلنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا، انتظامات کو سراہا اور منصوبے کی کامیابی، کاروبار میں ترقی اور عوام کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے