جمرود میں 1 لاکھ 55 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

جمرود (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران جمرود پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود صدیق خان کی نگرانی میں انچارج نواب شاہ شہید حضرت منیر اور اسسٹنٹ انچارج واقیف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ دورانِ تلاشی ملزم محمد مظہر یونس ولد محمد یونس، سکنہ اسلام آباد کے قبضے سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے جعلی کرنسی قبضے میں لے لی اور اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ جعلی کرنسی کے نیٹ ورک اور اس سے وابستہ دیگر افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اسمگلروں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے